خیبرپختونخوا پولیس کے باڈی بلڈر اعجاز احمد نے وطن عزیز کا نام روشن کردیا

ہفتہ 23 اگست 2025 21:05

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اگست2025ء)خیبرپختونخوا کے باڈی بلڈر اعجاز احمد نے وطن عزیز کا نام روشن کردیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کے نامور باڈی بلڈر اعجاز احمد نے تھائی لینڈ میں ہونے والی 57ویں ایشین باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ 2025 میں شاندار کامیابی حاصل کرلی۔

(جاری ہے)

خیبرپختونخوا پولیس سے تعلق رکھنے والے باڈی بلڈر اعجاز احمد نے ماسٹر کلاس کیٹیگری میں سونے کا تمغہ حاصل کیا۔

یہ پاکستان کے لیے اس ایونٹ میں دوسرا سونے کا تمغہ ہے۔آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے گولڈ میڈل جیتنے والے پولیس اہلکار کو خراج تحسین پیش کیا۔ذوالفقار حمید نے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس کے جوان ملک عزیز کا دفاع کرنے کے ساتھ ساتھ ہر پلیٹ فارم پر ملک کا نام روشن کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔