تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی نے وفاقی کابینہ کی طرف سے یوٹیلٹی اسٹورکی بندش فیصلے کو ظالمانہ قرار دے دیا

ہفتہ 23 اگست 2025 22:35

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2025ء)پاکستان تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی سید نسیم شاہ ،شاندار گلزار نے وفاقی کابینہ کی طرف سے یوٹیلٹی اسٹورکی بندش فیصلے کو ظالمانہ قرار دیا اور یوٹیلیٹی اسٹورز ملازمین کے مطالبات کے حل کیلئے بھرپور ساتھ دینے کا اعلان کرتے ہوئے حکومت وقت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فی الفور ادارے کی نجکاری کو رد کرکیملازمیین میں پائی جانیوالی بے چینی دور کرے ان خیالات کا اظہار انہوں نے قومی اسمبلی کے باہر آل پاکستان نیشنل ورکرز سی بی اے کے مرکزی رہنما عبدالقیوم برڑو کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کے دوران کیا وفد نے ملاقات میں انہیں ملازمین کو درپیش مشکلات ،تنخواہوں کی عدم ادائیگی وادارے کی ممکنہ بندش سمیت دیگر معمالات سے تفصیلی آگاہ کرتے ہوئے ملازمین کا ساتھ دینے کی اپیل کی جس پر پی ٹی آئی رہنما سید نسیم شاہ نے یوٹیلٹی اسٹور کارپوریشن کے مزدور رہنما عبدالقیوم برڑو سے بات چیت کے دوران کہا کہ اسمبلی کے آنے والے سیشن میں اس ظالمانہ فیصلے کے خلاف پاکستان تحریک انصاف بھرپور آواز اٹھائے گی پاکستان تحریک انصاف نے ہمیشہ ملک کی خوشحالی اور عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کام کیا ہے ملازمین خود کو تنہا نہ سمجھیں ہم انکے ساتھ کھڑے ہیں وفد نے اراکین کا ادارے اور ورکرز کے حق میں آواز بلند کرنے پر شکریہ ادا کیا۔