ادویات کی قیمتوں میں ہزاروں روپے تک کا اضافہ ہو گیا

عام امراض سے لے کر کینسر کے مرض کی ادویات کی قیمتوں میں من مانا اضافہ کر دیا گیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 23 اگست 2025 22:48

ادویات کی قیمتوں میں ہزاروں روپے تک کا اضافہ ہو گیا
لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 23 اگست 2025ء ) ادویات کی قیمتوں میں ہزاروں روپے تک کا اضافہ ہو گیا، عام امراض سے لے کر کینسر کے مرض کی ادویات کی قیمتوں میں من مانا اضافہ کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے ادویات کے شعبہ کو ڈی ریگولیٹ کیے جانے اور کمپنیوں کو اپنی مرضی کے مطابق ادویات کی قیمتیں مقرر کرنے کا اختیار دیے جانے کے بعد ایک مرتبہ پھر ادویات کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا۔

مختلف کمپنیوں کی ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کر دیا گیا، ان میں سے زیادہ تر ادویات ایسی ہیں جو عام بیماریوں کے علاج کیلئے استعمال ہوتی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ملٹی وٹامن انجکشن کی قیمت 1100سے بڑھا کر1400روپے جبکہ پیٹ کے امراض میں استعمال ٹیبلٹ کی قیمت بھی 100روپے بڑھا دی گئی۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ خون کے امراض کی دواؤں کی قیمتوں میں 100 سے 200 روپے تک اضافہ اور درد میں استعمال ہونے والی دواؤں کی قیمت میں بھی 100 سے 200 روپے تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق شوگر کیلئے استعمال ہونے والی ہونے والی دوا 470سے 650 روپے کردی گئی، بلڈ کینسر کی دوا 62500سے بڑھا کر 69999کردی گئی ہے۔ فارماسیوٹیکل کمپنیوں کی جانب سے بڑھائی گئی دواؤں کی قیمتوں کی تفصیلات کے مطابق بون میرو نہ کیے جانے والے مریضوں کو لگایا جانے والا انجکشن 3000روپے مہنگا کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :