
بھتیجی اپنے چچا کے خلاف سازش کر رہی ہے، گھر کی لڑائی میں پیپلزپارٹی کو نہ گھسیٹیں
پنجاب حکومت کو شہبازشریف کرسی پر بیٹھے اچھے نہیں لگتے، پیپلزپارٹی سے مخالفت کی وجہ ہے کہ شہبازشریف کو کیوں منتخب کیا؟ پیپلزپارٹی رہنماؤں سینیٹر پلوشہ خان، سینیٹرشہادت اعوان ودیگر کی نیوزکانفرنس
ثنااللہ ناگرہ
منگل 7 اکتوبر 2025
20:42

(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ن لیگ والے بلاول بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری پر تنقید کر رہے ہیں اور ن لیگ اپنے گھر کی لڑائی کا الزام پی پی پی پر نہ ڈالے۔
ہم انکے گھر کی لڑائی میں آنا نہیں چاہتے ہیں۔ پنجاب حکومت کو شہباز شریف اپنی کرسی پر بیٹھے اچھے نہیں لگتے۔ جب ن لیگ پر مشکل وقت آیا تو بلاول بھٹو زرداری نے آواز اٹھائی تھی۔ کراچی میں مشکل وقت میں بلاول بھٹو زرداری نے بات کی تھی۔اگر ہماری بات کا جواب دیا تو بات بزرگوں تک چلی جائے گی۔سینیٹر پلوشہ خان نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پر الزامات لگانے والوں کو یاد رکھنا چاہئے ۔ بھارت کے بیانئے کو پاش پاش کرنے والے بلاول بھٹو زرداری تھے۔ ہم آج بھی مانتے ہیں کہ مودی کا یار غدار ہے۔ ایک زمانہ تھا جب مودی کو دیوتا بنا کر پیش کیا جا رہا تھا۔ ہم اتحاد کا حصہ اس لئے بنے ہیں کہ جمہوریت قائم رہے، عزت کے اوپر بات آئے تو اتحاد بھی کسی کام کا نہیں۔ سینٹر پلوشہ خان نے کہا کہ آپ کو یاد رکھنا چاہیے کہ آپکو پھر چیئرمین بلاول بھٹو کی ضرورت پڑے گی، پھر صدر زرداری کی ضرورت پڑے گی۔ پنجاب ہمارا بھی ہے، پنجاب فتح نہیں ہوا۔ پنجاب سب کا ہے۔ ہم آج بھی عزت کرتے ہیں۔ ہم کارکردگی پر تنقید کر سکتے ہیں ابھی تک تو ہم نے تجاویز دیں ہیں تنقید نہیں کی۔ سینیٹر وقار مہدی نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ پنجاب حکومت گھبراہٹ کا شکار ہے۔ پنجاب حکومت نے سیلاب کے دوران عوام کے تحفظ کے لئے کوئی عملی اقدامات نہیں کئے۔ پنجاب حکومت سیلاب زدگان کی مدد میں ناکام ہوگئی ہے۔ انکو معلوم تھا کہ ساڑھے چھ لاکھ کیوسک پانی آنا ہے۔ وقار مہدی نے کہا، ملتان میں گیلانی صاحب ہر وقت موجود تھے۔ علی حیدر گیلانی کی سیکیورٹی واپس لے لئے گئی۔ پی پی پی چاروں صوبوں کی زنجیر ہے۔ ہم نے کبھی صوبائیت کا نعرہ نہیں لگایا۔ ہم نے ہمیشہ پاکستان کی بات کی ہے۔ ہم نے ہمیشہ تہذیب کی بات کی ہے۔ 35000 میگاواٹ بجلی تھر سے آتی ہے۔ پی پی پی نے ملک کے لئے کام کیا ہے۔ ہم عوامی لوگ ہیں ، ہم سرکاری نہیں ہیں، ہم عوام کا حصہ ہیں۔ وقار مہدی نے کہا، کسی صورت میں تفریق نہیں برداشت کریں گے۔ کراچی میں بوری بند لاشیں ملتی تھیں، ہم نے وہاں تفریق کوختم کیا۔ بلاول بھٹو زرداری ہمارے لیڈر ہیں۔انہوں نے بیشتر ممالک کے ساتھ تعلقات بہتر کئے، ملک کی خدمت کی، پاکستان کو فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلوایا۔ انہوں نے کہا کہ بھتیجی چچا کے خلاف سازش کر رہی ہے۔ گھر کی لڑائی میں ہمیں نہ گھسیٹیں۔ مودی کو ہم نے مدعو نہیں کیا، آپ نے کیا۔ مودی تو گجرات کا قصائی ہے۔ ہم ملک کی سلامتی چاہتے ہیں اور پاک فوج کے ساتھ ہیں۔ وقار مہدی نے کہا، سندھ میں 71 فیصد گیس پیدا ہوتی ہے۔ ہم نے تو نہیں کہاکہ میرا پانی، میرا گیس۔ یہ سب عوام کا ہے۔ ہم نے گذشتہ سیلاب کے دوران سندھ میں بینظیر انکم سپورٹ پرگرام کے ذریعے 28 لاکھ لوگوں کی مدد کی۔ یہ واحد پروگرام ہے جس میں ڈیٹا موجود ہے۔ چیئرمین نے وزیر اعظم سے زرعی ایمرجنسی کی بات کی۔ مسرور احسن نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ملک کے بقا کی سیاست ہے۔ ملک کے استحقام کی سیاست ہے۔ جمہوریت کو لے کر چل رہے ہیں تو چیزوں کو سمجھ کر کر رہے ہیں۔ ہمارا رویہ ٹھیک ہے۔ سندھ اور پنجاب کی لڑائی کے تعصب کو ختم کرنے کے لئے بیٹھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میرا پانی میرا رائے ونڈ، کا نعرہ ہم سمجھتے ہیں۔ ہم وفاق کی بات کر رہے ہیں۔ این ایف سی میں 50 فیصد ریونیو سندھ دیتا ہے۔ پنجاب 35, کے پی کے 3, بلوچستان 1.2 فیصد۔ گندم سب کی ہے۔ آپکو ٹیکس سب زیادہ غریب طبقہ دیتا ہے۔ ہم پھر بھی خاموش ہیں۔ ہم پنجاب سے دو لاشیں لے کر گئے ہیں، شہید بھٹو اور شہید محترمہ اور ہمارے کارکنوں کو بھی یہاں شہید کیا گیا۔ ہم وفاق کی پارٹی ہیں۔ ہم نے ملک کی خاطر یہاں جانیں دی ہیں۔ ہماری پارٹی چاروں صوبوں میں ہے۔ سینیٹر شہادت اعوان نے کہا کہ پورا پاکستان جانتا ہے کہ پی پی پی نے جمہوریت کے لئے قربانی دی ہے۔ آج ہم یہاں اس لئے ہیں کہ ملک خراب حالات سے گزر رہا ہے۔ ن لیگ گھر کی لڑائی میں ہمیں نہ لائیں عوام سے زیادتی نہ کریں۔ ہم نے تو صرف کہا ہے کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے عوام کی مدد کریں۔ سینیٹر شہادت اعوان نے کہا کہ پنجاب کی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے لئے ایسے مسئلے بنائے جا رہے ہیں۔ پنجاب میں مہنگائی کا عالم دیکھ لیں۔ ان کاسوائے لاہور کے علاوہ کہیں دھیان نہیں۔ جو لوگ ضرورت کے منتظر ہیں ان کی مدد کریں۔ اشتہارات سے کام نہیں چلے گا۔ یہ کہہ رہے ہیں کہ ہم مدد نہیں مانگیں گے۔ دس لاکھ کی بات کرتے ہیںلیکن فی الحال کشتیوں، ٹینٹ اور گھروںکی فراہمی کے ذریعے عوام کی مدد کریں۔
مزید اہم خبریں
-
دنیا بھر کی حکومتیں صنفی مساوات کے اپنے وعدے نبھائیں، یو این ویمن
-
یمن: مزید یو این اہلکار یرغمال بنانے پر حوثیوں کی کڑی مذمت
-
موزمبیق: تشدد کی نئی لہر میں ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور
-
پی ٹی آئی دور میں کبھی ہماری سیکورٹی واپس نہیں لی گئی
-
25 لاکھ ایکڑ زرعی رقبہ، 60 فیصد فصلیں تباہ ہو جانے کا انکشاف
-
وزیراعطم نے بتایا کہ ٹرمپ کو دیا گیا پتھروں کا تحفہ فیلڈمارشل نے اپنی جیب سے خریدا تھا
-
پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جہاں سویلینز کا ٹرائل فوجی عدالتوں میں ہو رہا ہے
-
دریائے ستلج گنڈا سنگھ والا کے مقام پر سیلاب بارے الرٹ جاری
-
پنجاب حکومت کا واٹر اینڈ ویسٹ واٹر مینجمنٹ پراجیکٹ کیلئے بین الاقوامی مالیاتی ادارے سے قرض لینے کا فیصلہ
-
پیپلز پارٹی کی حمایت سے حکومت بنی، ہمارے بغیر سسٹم نہیں چل سکتا‘گورنر پنجاب
-
حماس اسرائیل جنگ: ناقابل بیان مصائب کے دوسال، یو این امدادی ادارے
-
بھتیجی اپنے چچا کے خلاف سازش کر رہی ہے، گھر کی لڑائی میں پیپلزپارٹی کو نہ گھسیٹیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.