
یمن: مزید یو این اہلکار یرغمال بنانے پر حوثیوں کی کڑی مذمت
یو این
بدھ 8 اکتوبر 2025
01:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 08 اکتوبر 2025ء) یمن میں حوثیوں (انصاراللہ) کی جانب سے اقوام متحدہ کے مزید نو اہلکاروں کو حراست میں لیے جانے کی اطلاع ہے جس کے بعد 2021 سے ملک میں گرفتار کیے جانے والے امدادی کارکنوں اور دیگر اداروں کے امدادی عملے کی تعداد 53 ہو گئی ہے۔
اقوام متحدہ
کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے حوثیوں پر ادارے اور اس کے شراکت داروں کے اہلکاروں کی رہائی کے لیے زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان حراستوں سے اقوام متحدہ کی یمن میں لوگوں تک امداد پہنچانے کی صلاحیت متاثر ہو رہی ہے۔اقوام متحدہ
کے ترجمان سٹیفن ڈوجیرک کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکرٹری جنرل نے ان حراستوں اور حوثیوں کے زیرانتظام علاقوں میں اقوام متحدہ کے دفاتر اور املاک پر غیرقانونی قبضے کی سخت مذمت کی ہے۔(جاری ہے)
ترجمان کے بیان میں تازہ ترین گرفتاریوں کے حوالے سے مزید تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔
یمنی تنازع اور غزہ کی جنگ
حوثی یمن کی بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ حکومت کے ساتھ ایک دہائی سے زیادہ عرصہ سے برسرپیکار ہیں جنہوں نے ملک کے بڑے حصے پر قبضہ کر رکھا ہے جس میں دارالحکومت صنعاء بھی شامل ہے۔
چند سال سے حوثیوں کی جانب سے اقوام متحدہ، متعدد ملکی و بین الاقوامی غیرسرکاری امدادی اداروں کے کارکنوں اور سفارتی عملے کو گرفتار کرنے اور قید میں ڈالنے کے متعدد واقعات پیش آ چکے ہیں۔ یہ تمام لوگ مقامی ہیں جنہیں تاحال رہائی نہیں مل سکی۔
غزہ
میں جنگ کا آغاز ہونے کے بعد حوثی بحیرہ احمر اور خلیج عدن میں اسرائیلی اور دیگر تجارتی بحری جہازوں پر حملے کر رہے ہیں۔ وہ ان حملوں کو فلسطینی عوام سے یکجہتی کے اظہار کے طور پر پیش کرتے ہیں۔ علاوہ ازیں، انہوں نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائل حملے بھی کیے ہیں جن کے جواب میں اسرائیل نے بھی حوثیوں کے زیرانتظام متعدد یمنی شہروں کو حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔امدادی عملے کے تحفظ کا مطالبہ
سیکرٹری جنرل نے اقوام متحدہ سمیت تمام اداروں کے عملے کی فوری اور غیر مشروط رہائی کے لیے اپنی اپیل کو دہراتے ہوئے کہا ہے کہ ان لوگوں کو بین الاقوامی قانون کے تحت احترام اور تحفظ ملنا چاہیے۔
انہوں نے واضح کیا ہے کہ اقوام متحدہ کے عملے کو کسی رکاوٹ کے بغیر اپنا کام کرنے کی اجازت دی جانی چاہیے اور ادارے کے دفاتر اور اثاثوں کا ہر طرح کے حالات میں تحفظ ہونا چاہیے۔
ترجمان کے مطابق، اقوام متحدہ عملے کی رہائی کے لیے تمام دستیاب ذرائع سے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔ سیکرٹری جنرل نے یمن کے لوگوں اور ملک میں منصفانہ اور دیرپا امن کے لیے ہرممکن اقدامات جاری رکھنے کی عزم کا اعادہ بھی کیا ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
دنیا بھر کی حکومتیں صنفی مساوات کے اپنے وعدے نبھائیں، یو این ویمن
-
یمن: مزید یو این اہلکار یرغمال بنانے پر حوثیوں کی کڑی مذمت
-
موزمبیق: تشدد کی نئی لہر میں ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور
-
پی ٹی آئی دور میں کبھی ہماری سیکورٹی واپس نہیں لی گئی
-
25 لاکھ ایکڑ زرعی رقبہ، 60 فیصد فصلیں تباہ ہو جانے کا انکشاف
-
وزیراعطم نے بتایا کہ ٹرمپ کو دیا گیا پتھروں کا تحفہ فیلڈمارشل نے اپنی جیب سے خریدا تھا
-
پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جہاں سویلینز کا ٹرائل فوجی عدالتوں میں ہو رہا ہے
-
دریائے ستلج گنڈا سنگھ والا کے مقام پر سیلاب بارے الرٹ جاری
-
پنجاب حکومت کا واٹر اینڈ ویسٹ واٹر مینجمنٹ پراجیکٹ کیلئے بین الاقوامی مالیاتی ادارے سے قرض لینے کا فیصلہ
-
پیپلز پارٹی کی حمایت سے حکومت بنی، ہمارے بغیر سسٹم نہیں چل سکتا‘گورنر پنجاب
-
حماس اسرائیل جنگ: ناقابل بیان مصائب کے دوسال، یو این امدادی ادارے
-
بھتیجی اپنے چچا کے خلاف سازش کر رہی ہے، گھر کی لڑائی میں پیپلزپارٹی کو نہ گھسیٹیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.