Live Updates

دریائے ستلج گنڈا سنگھ والا کے مقام پر سیلاب بارے الرٹ جاری

آئندہ 2 روز میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر درمیانے درجے کے سیلاب کا امکان ہے

منگل 7 اکتوبر 2025 21:15

دریائے ستلج گنڈا سنگھ والا کے مقام پر سیلاب بارے الرٹ جاری
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اکتوبر2025ء) پروونشل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی نے دریائے ستلج گنڈا سنگھ والا کے مقام پر سیلاب بارے الرٹ جاری کردیا ۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق آئندہ 2 روز میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر درمیانے درجے کے سیلاب کا امکان ہے۔ دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر نچلے درجے کی سیلابی صورتحال ہے۔

(جاری ہے)

دریائے ستلج اور راوی میں پانی کے بہا ئوکا انحصار بھارتی آبی ذخائر سے اخراج پر ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے صوبہ بھر کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایات کردی ہیں۔مزید کہا گیا ہے کہ بارشوں سے پنجاب کے دریاں اور ان سے ملحقہ ندی نالوں کے بہا میں اضافے کا امکان ہے ۔محکمہ صحت آبپاشی ، تعمیر و مواصلات ،لوکل گورنمنٹ اور لایئو سٹاک کو بھی الرٹ جاری کر دیاگیا ہے۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :