
جیکب آباد کے گرلز پرائمری اسکول کے سامنے گندگی کے ڈھیر، طالبات اور مکین شدید پریشان
ہفتہ 23 اگست 2025 20:50
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول محمد حیات اوستو پارک کے سامنے گندگی کے ڈھیر لگ جانے سے نہ صرف طالبات کو مشکلات کا سامنا ہے بلکہ اردگرد کے مکین بھی شدید پریشان ہیں بارہا شکایات کے باوجود بلدیہ کی طرف سے صفائی نہ کیے جانے پر شہریوں نے افسوس اور برہمی کا اظہار کیا ہے اسکول کے باہر کچرے کے ڈھیر کے باعث ماحول بدبو دار اور غیر صحت مند ہوگیا ہے والدین اور مکینوں نے کہا ہے کہ اسکول کا اندرونی اور بیرونی ماحول بچوں کی ذہنی و جسمانی نشوونما پر براہ راست اثر انداز ہوتا ہے لیکن بلدیہ کی غفلت کے باعث معصوم طالبات کے لیے تعلیم کا ماحول متاثر ہو رہا ہے ، شہریوں نے کہا کہ اگر سکول کا ماحول صاف ستھرا ہو تو بچے نہ صرف خوشی سے تعلیم میں دلچسپی لیتے ہیں بلکہ بیماریوں سے بھی محفوظ رہتے ہیں صفائی ستھرائی کا عمل صرف کلاس رومز تک محدود نہیں ہونا چاہیے بلکہ اسکول گیٹ کے باہر، کھیل کے میدان، پانی کے ذرائع اور واش رومز کی صفائی بھی ضروری ہے تاکہ صحت مند معاشرتی روایت قائم ہو سکے تعلیمی ماہرین کے مطابق بچپن میں سیکھی گئی عادتیں زندگی بھر قائم رہتی ہیں اگر ابتدائی عمر ہی سے بچوں کو صفائی کی اہمیت کا عملی تجربہ دیا جائے تو وہ مستقبل میں صحت مند، باشعور اور ذمہ دار شہری بن سکتے ہیں والدین کا کہنا ہے کہ خاص طور پر چھوٹی بچیوں کے لیے صاف ستھرا ماحول نہایت ضروری ہے تاکہ وہ بیماریوں سے محفوظ رہ کر بہتر تعلیم حاصل کرسکیں، شہریوں اور والدین نے ضلعی انتظامیہ، محکمہ تعلیم اور میونسپل کمیٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ اسکول کے قریب موجود کچرے کے ڈھیر کو فوری طور پر ہٹا کر صفائی کو یقینی بنائی جائے تاکہ سینکڑوں طالبات محفوظ اور صحت مند ماحول میں تعلیم جاری رکھ سکیں۔
مزید اہم خبریں
-
ڈپٹی اٹارنی جنرل کی اہلیہ کا موٹرسائیکل سوار خاتون پر تشدد، ویڈیو وائرل، وزیراعظم کا نوٹس، سلمان خورشید کو عہدے سے ہٹا دیا
-
نئے صوبوں سے متعلق ابھی تک کہیں پر بھی کوئی بات نہیں ہوئی
-
مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی پہلے بھی عوام کو دھوکہ دیتی رہیں آج پھرایک ہیں
-
اگرمذاکرات کیلئے قانونی کاروائی روکنا پی ٹی آئی کی شرط ہے تو پیش کریں
-
امریکا میں ویزا کریک ڈاؤن، پاکستانی طلبہ اور دیگر افراد غیر یقینی صورتحال کا شکار
-
میرا بھائی جیل میں، میرے بیٹے جیل میں، میرا بھانجا جیل میں ہے
-
ایران پر امریکی بمباری کا تخمینہ، امریکی جنرل برطرف
-
سندھ حکومت سیلاب متاثرین کے گھروں کی تعمیر کے بعد سولر سسٹم نصب کرے گی
-
سوڈان خانہ جنگی: متحارب ملیشیاؤں میں تصادم، 83 شہری ہلاک
-
غزہ پر اسرائیلی حملوں میں تیزی کے لوگوں پر تباہ کن اثرات، اوچا
-
میانمار: روہنگیاؤں پر تشدد کرنے والوں کے محاسبے کا مطالبہ
-
کورکمانڈر کے یونیفارم کی توہین کرنے والے اب مظلومیت اور چار دیواری کا کارڈ کھیل رہے ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.