سرگودھا،چینی ذخیرہ کرنیوالوں کیخلاف ایکشن ،گودام پر چھاپہ مار کر چینی کا سٹاک برآمد ،سرکاری نرخوں پر فروخت

ہفتہ 23 اگست 2025 22:00

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2025ء)چینی ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف ایکشن میں گودام پر چھاپہ مار کر چینی کا اسٹاک برآمد کر کے سرکاری نرخوں پر فروخت کر دی۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق چینی ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف ایکشن میں اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ نے تاجر کے گودام پر چھاپہ مار کر ذخیرہ کی گئی 700 تھیلا چینی کو سرکاری نرخ کے مطابق نیلام کر کے دیگر دوکانداروں کو فروخت کر دیا اور گودام کو سیل کر دیا گیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ نے چینی ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی وارننگ جاری کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ چینی کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اور اوور چارجنگ کسی صورت بھی برداشت نہیں کی جائے گی۔