وزیراعلی ہونہار انڈر گریجویٹ سکالرشپ پروگرام کے تحت 30ہزار نئی اسکالرشپس دینے کا اعلان

جمعرات 28 اگست 2025 15:17

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اگست2025ء)پنجاب حکومت نے وزیر اعلی ہونہار انڈر گریجویٹ سکالرشپ پروگرام 2025کے تحت 30ہزار نئی اسکالرشپس دینے کا اعلان کر دیا ۔اس اسکالرشپ پروگرام کے تحت طلبہ کی مکمل ٹیوشن فیس حکومت ادا کرے گی۔ اس اقدام سے کم اور متوسط آمدنی والے خاندانوں کے ہزاروں طلبہ کو اعلی تعلیم حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔

(جاری ہے)

امیدوار نے ایف اے، ایف ایس سی یا آئی سی ایس میں کم از کم 70 فیصد نمبر حاصل کیے ہوں۔اس پروگرام کا مقصد نوجوانوں کو طب، سائنس، آرٹس اور دیگر شعبوں میں تعلیم کے مواقع دینا ہے۔نئی اسکالرشپس کیلئے طلبہ پنجاب کا ڈومیسائل رکھتے ہوں اور ان کے خاندان کی ماہانہ آمدنی ساڑھے 3 لاکھ 50 ہزار سے زیادہ نہ ہو۔ اسکالر شپس کی درخواست دینے کے لئے طلبہ کو پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کے پورٹل پر آن لائن اپلائی کرنا ہوگا۔ کاغذی درخواست کو قبول نہیں کیا جائے گا، درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 ستمبر 2025 مقرر کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :