مسلم کانفرنس کے متحرک رہنماء سردار افسر خان بقضائے الٰہی انتقال کر گئے

جمعرات 28 اگست 2025 14:23

مظفرآباد/راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اگست2025ء) مسلم کانفرنس کے متحرک رہنما اور علاقے کی معروف شخصیت سردار افسر خان بقضائے الٰہی انتقال کر گئے۔ مرحوم طویل عرصہ سے کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا تھے۔ سردار افسر خان کو علاقے میں ان کی سیاسی و سماجی خدمات کے باعث نہایت احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا۔ ان کی وفات کی خبر سن کر علاقے میں سوگ کی فضا قائم ہو گئی۔

۔ دعائے مغفرت ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل نصیب کرے۔ آمین۔

(جاری ہے)

صدر مسلم کانفرنس و سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان نے سردار افسر خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نہایت مخلص، فعال اور عوام دوست شخصیت تھے جنہوں نے ہمیشہ علاقے کی تعمیر و ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے بے لوث خدمات انجام دیں۔

ان کی وفات سے مسلم کانفرنس ایک سرگرم رہنما اور عوام ایک مخلص نمائندہ کھو بیٹھے ہیں۔سردار عتیق احمد خان نے مزید کہا کہ مرحوم کی کمی مدتوں پوری نہیں ہو سکے گی۔ ان کے لیے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل دے۔