پوپ لیو کا غزہ جنگ بندی اور قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ

جمعرات 28 اگست 2025 15:44

ویٹیکن سٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اگست2025ء)پوپ لیو نے عالمی برادری سے تقریبا دو سال سے جاری غزہ تنازعہ ختم کرنے کے لیے ایک "پرزور اپیل کی اور ایک مستقل جنگ بندی، قیدیوں کی رہائی اور انسانی امداد کی فراہمی پر زور دیا۔

(جاری ہے)

پوپ نے ویٹیکن میں اپنے ہفتہ وار سامعین سے گفتگو میں کہا کہ میں دوبارہ ایک پرزور اپیل جاری کرتا ہوں تاکہ مقدس سرزمین میں تنازعہ کا خاتمہ ہو جو بہت زیادہ دہشت، تباہی اور موت کا سبب بنا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں درخواست کرتا ہوں کہ تمام قیدیوں کو رہا کیا جائے، ایک مستقل جنگ بندی ہو، انسانی امداد کے محفوظ داخلے کی سہولت فراہم کی جائے اور بین الاقوامی انسانی قانون کا مکمل احترام کیا جائے۔