امریکی اے آئی کمپنی این ویڈیا کا سہ ماہی منافع 26.4 ارب ڈالر ، آمدنی 46.7 ارب ڈالر کی ریکارڈ سطح پرپہنچ گئی

جمعرات 28 اگست 2025 15:36

سان فرانسسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اگست2025ء)مصنوعی ذہانت (اے آئی)کی بڑی امریکی کمپنی این ویڈیا نے سہ ماہی مالی نتائج جاری کر دئیے جو توقعات سے بہتر رہے تاہم چین میں کاروبار کی رکاوٹ اور اے آئی چپ سرمایہ کاری کے حوالے سے ممکنہ خدشات کے باعث کمپنی کے حصص میں کمی دیکھی گئی۔

(جاری ہے)

اے ایف پی کے مطابق کیلیفورنیا میں قائم کمپنی نے حالیہ سہ ماہی میں 26.4 ارب ڈالر کا منافع اور 46.7 ارب ڈالر کی ریکارڈ آمدنی ظاہر کی ہے تاہم رپورٹ کے مطابق گزشتہ سہ ماہی کے مقابلے میں ڈیٹا سینٹر آمدنی میں 1 فیصد کمی ہوئی جس کی بڑی وجہ چین کی منڈی کے لیے تیار کردہ ایچ ۔20 چپس کی فروخت میں 4 ارب ڈالر کی کمی تھی۔