
سندھ کی جامعات کے ڈائریکٹر فنانس کی تنخواہوں میں اضافہ، تنخواہ 4لاکھ48ہزارتک پہنچ گئی
سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین کی سفارش پروزیراعلی نے تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دی
میاں محمد ندیم
جمعرات 28 اگست 2025
15:15

(جاری ہے)
محکمہ بورڈز و جامعات کے سیکشن افسر کمال احمد کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ایم پی اسکیل Il کے تحت جامعات کے ڈائریکٹرز فنانس کی تنخواہ اب 448280 روپے ہوگئی ہے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ڈی ایف کی بنیادی تنخواہ 263,180 روپے ہوگی، گھر کے کرائے کی مد میں 95,700 روپے، یوٹیلیٹیز کی مد میں 11,970 روپے اور منافع کی مد میں 77,430 روپے ملیں گے، اس کا اطلاق فوری ہوگا. یاد رہے کہ چیئرمین سندھ ایچ ای سی پروفیسر ڈاکٹر طارق رفیع نے ایک سمری بھی وزیر اعلی سندھ کو ارسال کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ وفاقی طور پر چارٹرڈ جامعات، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے صوبوں میں ڈائریکٹر فنانس کو BPS-20 میں مستقل بنیادوں پر تعینات کیا جاتا ہے تاہم ڈائریکٹر فنانس کا تقرر بلوچستان میں BPS-20/21 میں 4 سال کی مدت پر کیا جاتا ہے. سمری میں کہا گیا تھا کہ کم تنخواہ پیکیج کی وجہ سے کئی جامعات میں ڈائریکٹرز فنانس جوائن نہیں ہوئے یا جوائن کرنے سے انکار کردیا، اس خلا کو پر کرنے کے لئے حکومت سندھ نے سرچ کمیٹی کی سفارشات پر کئی ڈائریکٹرز فنانس کا تقرر ویٹنگ لسٹ سے کیا سمری کے مطابق ڈائریکٹر فنانس کے عہدے کی اہمیت کو مد نظر رکھتے ہوئے اور یونیورسٹیوں میں اہل افراد کو برقرار رکھنے کے لئے چیئرمین سندھ ایچ ای سی نے دوبارہ سفارش کی کہ وزیر اعلی سندھ ڈائریکٹر فنانس کی تنخواہ کم از کم 5 لاکھ روپے مقرر کریں.
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
Herbiotics Magnesium Glycinate: سب سے زیادہ جذب ہونے والا میگنیشیم
-
سپریم کورٹ نے بیٹی سے مبینہ ریپ کے ملزم کو شواہد میں تضاد پر بری کردیا
-
بلوچستان میں بیڈ گورننس اور کرپشن کے باعث نوجوانوں اور ریاست میں دوری پیدا ہوئی، سرفراز بگٹی
-
جہاں ضروری ہوا وہاں ڈیم بنائیں گے، علی امین گنڈاپور
-
رواں سال مون سون کا دورانیہ طویل ہے،چیئرمین این ڈی ایم اے
-
غیر قانونی تعمیرات کا کوئی ازالہ نہیں ہو سکتا، حکومت آبی گزرگاہوں میں تعمیرات کی اجازت نہیں دیگی، وزیراطلاعات
-
لاہور کے رہائشی علاقے میں دریائے راوی کا سیلابی پانی داخل ہو گیا
-
اگر ڈیم ہوتے بھی تو ہمیں سیلاب کی آفت سے نہیں بچا سکتے تھے، شرجیل میمن
-
سگی بیٹی سے جنسی زیادتی کے الزام میں 12 سال سے جیل میں قید والد بری
-
تخفیف غربت ڈویژن کی آڈٹ رپورٹس میں 96 ارب کی بے ضابطگیوں کا انکشاف
-
سیلاب کے پیش نظر سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فضائی سرگرمیاں محدود کردی گئیں
-
سیلابی صورتحال میں مون سون بارشوں کے ایک اور سپیل کی پیشگوئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.