Live Updates

گورنر خیبر پختونخواہ نے صوبے کے وزیراعلیٰ کا انتخاب غیر آئینی قرار دیدیا

نئے وزیراعلی خیبرپختونخواہ کا نوٹیفکیشن کون گرے گا؟ جب تک علی امین کا استعفی منظور نہیں ہوتا وزیراعلی کا انتخاب غیر آئینی تصور ہوگا؛ فیصل کریم کنڈی کا بیان

Sajid Ali ساجد علی پیر 13 اکتوبر 2025 12:57

گورنر خیبر پختونخواہ نے صوبے کے وزیراعلیٰ کا انتخاب غیر آئینی قرار ..
پشاور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 اکتوبر2025ء ) گورنر خیبر پختونخواہ فیصل کریم کنڈی نے صوبے کے نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب غیر آئینی قرار دے دیا۔ اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جب تک علی امین کا استعفی منظور نہیں ہوتا وزیراعلی کا انتخاب غیر آئینی تصور ہوگا، نئے وزیر اعلی خیبرپختونخواہ کا نوٹیفکیشن کون گرے گا؟ علی امین گنڈاپور کے استعفے سے مطمئن نہیں ہوں، اطمیناں میرا آئینی حق ہے، علی امین بدھ کو میرے پاس آجائیں، انہیں چائے بھی پلاؤں گا اور استعفی بھی منظور ہو جائے گا۔

قبل ازیں گورنر خیبرپختونخواہ کی طرف سے علی امین گنڈا پور کا استعفی اعتراض کے ساتھ واپس کیا جاچکا ہے، ان کا کہنا تھا کہ میرے آفس کو استعفوں کی دو کاپیاں موصول ہوئیں، ان دونوں استعفوں کی کاپیوں پر کیے گئے دستخط ایک جیسے نہیں ہیں، میں پشاور سے باہر ہوں اور 15 اکتوبر کو واپس آوں گا، علی امین گنڈاپور 15 اکتوبر کو دن 3 بجے گورنر ہاوس تشریف لے آئیں تاکہ معاملے کی تصدیق ہوسکے۔

(جاری ہے)

اس کے جواب میں علی امین گنڈاپور نے اپنے اسمبلی خطاب میں کہا کہ عمران خان کے حکم پر 8 اکتوبر کو ہی استعفیٰ دے دیا تھا، جمہوری عمل میں رکاوٹیں نہ ڈالی جائیں اور جمہوری عمل کا مذاق نہ اُڑایا جائے، ہمارا لیڈر اور اس کی مرضی اور ہماری پارٹی ہماری مرضی کہ ہم کس کو منتخب کرتے ہیں، بحثیت وزیر اعلیٰ جو کام کیا وہ ریکارڈ کا حصہ ہے، جب حکومت ملی تو صرف 18 دن کی تنخواہ دستیاب تھی، ابھی خزانے میں 280 ارب روپے پڑے ہیں، کسی ممبر کو فنڈ نہیں دیا تو اس کے حلقے میں فنڈ خرچ کیا، ہم ڈٹ کے کھڑے ہیں، دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سب کو مل کر بیٹھنا ہوگا۔                
Live سے متعلق تازہ ترین معلومات