عدالت کا گھریلو ملازمہ زیادتی اور تشدد کیس میں گرفتار اداکارہ ثمر رانا کو فوری رہا کرنے کا حکم

جمعرات 28 اگست 2025 17:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اگست2025ء)مقامی عدالت نے گھریلو ملازمہ تشدد و جنسی زیادتی کیس میں گرفتار اداکارہ ثمر رانا کو مقدمے سے ڈسچارج کرتے ہوئے فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ زیب شہزاد چیمہ نے ثمر رانا کو فوری رہا کرنے کا حکم بھی دیا۔

(جاری ہے)

عدالت نے ہدایت کی کہ گرفتاری کے بعد 24 گھنٹے میں ملزمہ کو عدالت پیش نہ کرنے پر تفتیشی افسر کے خلاف کاروائی کی جائے۔

سماعت میں پولیس کی جانب سے ملزمہ کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی جس کو عدالت نے مسترد کیا اور ریمارکس دیئے کہ غیر ضروری طور پر مکینیکلی کسی بھی ملزم کا ریمانڈ نہیں دیا جا سکتا۔عدالت نے ریمارس دیئے کہ ریکارڈ کا جائزہ لیا گیا جس میں ملزمہ ثمر رانا کے خلاف کوئی مواد موجود نہیں ، عدم ثبوت کی بنیاد پر ملزمہ ثمر رانا کو مقدمے سے ڈسچارج کیا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :