ریجنل ڈائریکٹر محتسبِ اعلیٰ خان محمد زرداری کی جانب سے ٹریژری آفس کے حوالے سے ملازمین کے مسائل کے حل کے لیے کل کھلی کچہری منعقد کی جائے گی

Shahbaz Ali Asadi شہباز علی اسدی جمعرات 28 اگست 2025 17:43

نواب شاہ : ریجنل ڈائریکٹر محتسبِ اعلیٰ شہید بینظیرآباد خان محمد زرداری نے جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا ہے کہ محتسبِ اعلیٰ سندھ کی ہدایات پر ضلع شہید بینظیرآباد کی عوام، سرکاری ملازمین اور پنشنرز کے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس سے متعلق مسائل جاننے اور ان کے حل کے لیے 29 اگست بروز جمعہ صبح 10 بجے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس شہید بینظیرآباد میں کھلی کچہری منعقد کی جائے گی ریجنل ڈائریکٹر محتسبِ اعلیٰ نے ضلع کے سرکاری حاضر سروس ملازمین و پنشنرز اور سرکاری محکموں کے افسران و کو مشورہ دیا ہے کہ وہ خود یا اپنے نمائندوں کے ذریعے کھلی کچہری میں شرکت کریں اور ٹریژری آفس سے متعلق اپنے مسائل یا شکایات پیش کریں تاکہ ان کے حل کے لیے عملی اقدامات اٹھائے جا سکیں۔

متعلقہ عنوان :