یونین کمیٹی نمبر 4کلاک ٹاور کی جانب سے پرجشن عید میلاد النبی کے پرمسرت موقع پر پرچم کشائی کی گئی

جمعرات 28 اگست 2025 18:34

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اگست2025ء)یونین کمیٹی 4 کلاک ٹاور اور میلاد مصطفیٰ کمیٹی کے اشتراک سے ڈھک روڈ پرجشن عید میلاد النبی کے پرمسرت موقع پر سبز گنبد خضریٰ کے جھنڈے کی تقریب پرچم کشائی منعقد کی گئی مہمان خصوصی مفتی محمد ابراہیم قادری، میلاد مصطفیٰ کمیٹی کے بانی چیئرمین غیاث الدین قادری ، یوسی 4 کلاک ٹاور کے چیئرمین حاجی محمد عارف نور میمن، وائس چیئرمین حافظ محمد ثاقب راجپوت، ڈاکٹر سعید اعوان، انجمن تاجران ڈھک روڈ کے عہدیداران، انجمن تاجران نمک بازار و لیاقت چوک کے تاجران، میلاد مصطفیٰ کمیٹی کے آفس سیکریٹری عبدالواحد حمزہ اجمیری، اصلاح الدین شیخ، حاجی محمد اقبال، کونسلر محمدی یوسف شیخ سمیت سیاسی و سماجی مذہبی شخصیات،میلاد مصطفیٰ کمیٹی یوتھ ونگ کے علی رضا میمن عطاری، ارحم قریشی سمیت عاشقان رسول کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

تقریب پرچم کشائی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مفتی محمد ابراہیم قادری، غیاث الدین قادری، عارف نور میمن، ثاقب راجپوت نے کہا کہ حضور نبی کریم کی اس دنیا میں تشریف آوری سے سسکتی انسانیت کو عروج ملا۔نومولود معصوم بچیوں کو زندہ درگور کرنے والے ہدایت پاگئے لڑکیوں، خواتین کو ان کے حقوق عطا کیے خاتم النبین نے عدل و انصاف احترام انسانیت اور حقوق العباد کا ایسا درس دیا جو رہتی دنیا تک کے انسانوں کیلئے مینار نور کی حیثیت رکھتا ہے انہوں نے کہا کہ 12ر بیع الاول 1500 سالہ جشن ولادت خوب شان و شوکت کے ساتھ منایا جائیگا جس کیلئے میلاد مصطفیٰ کمیٹی شب و روز مصروف عمل ہے اس موقع پر شرکائ میں مٹھائی بھی تقسیم کی گئی میلاد مصطفیٰ کمیٹی کی جانب سے پرچم کشائی اور دیگر تقریبا کا سلسلہ جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :