اوگرا نے ڈیجیٹل پیمنٹ اختیار کرنے لئے 31 اکتوبر تک ڈیڈلائن دیدی

جمعرات 28 اگست 2025 23:26

اوگرا نے ڈیجیٹل پیمنٹ اختیار کرنے لئے 31 اکتوبر تک ڈیڈلائن دیدی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اگست2025ء) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے اپنے تمام لائسنس یافتہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ حکومت کی کیش لیس اکانومی کو فروغ دینے کے وڑن کے مطابق ڈیجیٹل ادائیگی کے حل کو اپنائیں۔اوگرا نے زیر انتظام اداروں ہدایات جاری کرتے ہوئے پابند کیا ہے کہ وہ اپنے آؤٹ لیٹس (بشمول آئل، گیس، سی این جی، ایل پی جی، ایل این جی، آر ایل این جی، ریفائنری، لبرکیٹس وغیرہ) پر ڈیجیٹل پیمنٹ بلخصوص راست کیو آر کوڈ کو اپنانے اور نمایاں طور پر آویزاں کریں،ان ہدایات کی تعمیل کے لئے 31 اکتوبر 2025 تک کی ڈیڈ لائن مقرر کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ کسی بھی کمپنی کوان صارفین کو جو ڈیجیٹل لین دین کرنا چاہیں کو انکار کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،یہ اقدام نہ صرف صارفین کو سہولت فراہم کرے گا بلکہ پاکستان کے ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام کو بھی مضبوط کرے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ اقدام اسٹیٹ بینک کے ڈیجیٹائزیشن مہم کی حمایت کرتا ہے اور توقع کی جاتی ہے کہ یہ اقدام نہ صرف مالی شمولیت بڑھائے گا بلکہ ریگولیٹڈ شعبوں میں شفافیت، سہولت اور کاروباری مؤثر عمل کو بھی بہتر کرے گا۔ تمام اسٹیک ہولڈرز اپنی متعلقہ بینکوں / ایم ایف بی / ای ایم آئیز کے ساتھ فعال طور پر تعاون کریں تاکہ اپنا مفت راست کیو آر کوڈ حاصل کر سکیں اور وقت پر اس عملدرآمد کو یقینی بنائیں