وزیراعظم ہدایت‘ ڈیپارٹمنٹل سپورٹس بحالی، کھلاڑیوں کو روزگار بارے اجلاس

جمعرات 28 اگست 2025 23:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اگست2025ء) وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر ڈیپارٹمنٹل سپورٹس بحالی اور کھلاڑیوں کو روزگار دینے کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں ایک کھیل کوایک محکمے کی سرپرستی میں دینے کیلئے سفارشات مرتب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ڈیپارٹمنٹس اپنی ترجیحات سے وزارت بین الصوبائی رابطہ کو جلد آگاہ کرینگے۔

وفاقی سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ محی الدین وانی کی صدارت میں ہونیوالے اجلاس میں ڈیپارٹمنٹس، سپورٹس فیڈریشنزسمیت دیگر اسٹیک ہولڈرز شریک ہوے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں کھلاڑیوں کے روزگار، ڈیپارٹمنٹل سپورٹس، محکموں کے سربراہان کو اسپورٹس فیڈریشنز کیلئے سرپرستی دینے کے میکنزم پر بات چیت کی گئی جبکہ اسپانسرشپ اور اسٹرکچر ڈویلپمنٹ کے حوالے سے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں شرکا کا ایلیٹ کھیلوں کی گریڈنگ کرنے کی تجویز دی جبکہ ایک کھیل کوایک محمکے کی سرپرستی میں دینے کیلئے سفارشات مرتب کر لی گئی ہے اس حوالے سے محکمیاپنی ترجیحات سے جلد وزارت کو آگاہ کریگی۔ واضح رہے کہ وزیرعظم شہباز شریف نے سپورٹس ڈیپارٹمنٹس کی بحالی کے احکامات دے رکھے ہیں۔