وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، صوبے کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

جمعرات 28 اگست 2025 22:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اگست2025ء)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان وزیراعلیٰ آفس کے مطابق ہسپتالوں کے عملے کی تمام چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں جبکہ ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل اسٹاف کو 24 گھنٹے الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔وزیراعلیٰ نے حکم دیا ہے کہ سانپ کاٹنے اور دیگر ایمرجنسی ادویات ہر ہسپتال میں وافر مقدار میں دستیاب ہوں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری طبی امداد فراہم کی جا سکے۔