فیصل آباد ، شہر اور گردونواح میں ڈکیتی ،چوری و راہزنی کی وارداتوں کا سلسلہ جاری
جمعرات 28 اگست 2025
22:30
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اگست2025ء)شہر اور گردونواح میں ڈکیتی ،چوری و راہزنی کی وارداتوں کا سلسلہ جاری ، 120سے زائد مقا مات پر وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کے زیورات، نقدی، قیمتی سامان اور موبائل فونز چھین کر لے گئے جبکہ متعدد شہریوں کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے ، آن لائن کے مطا بق ساندل بار کے علاقہ26ج ب کے عثمان کے پولٹری فارم پر آنے والے ڈاکو اسکے ملازمین عبداللہ اور شکیل کو تشدد کا نشانہ بنا کر 5لاکھ لوٹ کر لے گئے، کارخانہ بازار میں طاہر اویس کے رکشہ سے 3بندل کپڑا چوری، امین پور بازار چوک کے قریب رضوان سے 45ہزار، جھنگ روڈ پر مجیب اللہ کی دکان سے سامان چوری، ویور کالونی کے قریب عاشق علی سے نقدی وفون، امباں والی بستی کے قریب شبیر سے 62ہزار وفون، ہریاں والا چوک میں ڈاکٹر ہارون سے 1لاکھ روپے وفون، پیپلز کالونی نمبر1کے عبدالرحمن سے 15ہزار و فون، کوہستان اڈا کے قریب احمد رضا سے 3لاکھ، فون چھین لیا‘ کوہ نور فلیٹ کے آصف سے نقدی وفون، رسول پارک کے بلال رشید سے نقدی وفون، جلوی مارکیٹ کے باہر بلال سے فون، گٹ والا کے قریب یاسر جاوید سے 6لاکھ کے زیورات وفون چھین لیے، سعید کالونی کے لیاقت علی سے 10ہزار وفون، کشمیر پل کے قریب تصدق سے 25سو روپے وفون، 204چک کے عامر لیاقت سی89ہزار وفون، نور پور کے پرویز سے نقدی وفون، گرین ٹائون کے ریحان سے 20ہزار و فون، طارق آباد کے نواز سی7ہزار و فون، 66فٹا بازار کے قریب صہیب سے 35ہزار و فون، 203ر۔
(جاری ہے)
ب کے غلام دستگیر سے 10ہزار وفون، 51ج ب کے نواز سے 3ہزار و فون، 8ج ب کے ارشاد مسیح سے 40ہزار وفون، 8ج ب کے رابیل سے نقدی و فون، بسم اللہ ٹائون کے سہیل سے 10ہزار وفون، واپڈا سٹی کے کاظم علی سے نقدی وفون، 109ج ب کے مظہر کے ڈیرہ سے لاکھوں کے مویشی چوری، 195ر۔ب کے ذوالفقار علی سے موٹرسائیکل، 47ج ب کے حنیف سے 27ہزار‘ طلائی انگوٹھی، 42ج ب کے اعجاز کے ڈیرہ سے انورٹر چوری، 19ج ب کے احمد یار کے گھر سے بکرے، 18ج ب کے نواز کی حویلی سی7ہزار وفون، 64ج ب کے رحمان کے گھر سے 2بکرے، 56ج ب کے نواز سے 7ہزار وفون، 64ج ب کے عابد علی کی حویلی سے مویشی چوری، 71ج ب کے اسد علی سے 20ہزار وفون، گلشن اقبال کالونی کے سیف کے گھر کا صفایا کر دیا‘ سمن آباد محمدی چوک کے علی سے جھپٹا مار کر فون، جوالہ نگر کے قریب توصیف سے نقدی وفون، ایئر ایونیو سٹی کے اشفاق کے گھر سے سامان چوری، سمندری روڈ پر احتشام سے جھپٹا مار کر فون، لودھی چوک میں غلام باری سے 50ہزار، سلیمی چوک میں سدرہ بی بی سے جھپٹا مار کر پرس، 223ر۔
ب کے منیر احمد سے موٹر سائیکل وفون، 5نمبر سٹاپ کے قریب مجتبیٰ سے ساڑھے پانچ لاکھ چھین لیے، نیو عاصم ٹائون کے شاہ زیب سے 35ہزار وفون چھین لیے، غلہ منڈی میں شان کی شاپ سے ڈیڑھ لاکھ‘ نقدی وفون، یونس ٹائون کے احسن سی25ہزار وفون، ستیانہ روڈ پر فیضان سے 15ہزار وفون، 238 ر۔ب کے ذیشان سے نقدی وفون، علی ٹائون کے فیاض سے فون، 240گ ب کے سلیم سے 75ہزار وفون، 238گ ب کے شاہ زیب سے نقدی وفون، 128گ ب کے رحمت شاہ سے نقدی وفون، اڈا اواگت کے قریب زاہد سے نقدی وفون، 107گ ب کے ملازم حسین سے 30ہزار وفون، 630گ ب کے سبحان سے نقدی وفون، 144گ ب کے صابرعلی سے نقدی وفون، 144گ ب کے اسد سے جھپٹا مار کر فون، 580گ ب کے علی حمزہ کی دکان لوٹ لی، 229گ ب کے ارشد کی ورکشاپ سے سامان چوری، 76ر۔
ب کے تجمل سے 53ہزار وفون، 93ر۔ب کے قاسم سے نقدی وفون، 97ر۔ب کے نوازش علی کی موٹر سائیکل وفون، 91ر۔ب کے طاہر حسین کے ڈیرہ سے پیٹر انجن چوری، 400گ ب کے ممتاز بی بی کے گھر سے انورٹر چوری، قصبہ تاندلیانوالہ کی خدیجہ سے فون، طاہرہ پروین کے گھر کا صفایا کر دیا‘ 555گ ب کے مہران سے فون، 465گ ب کے سخاوت کی شاپ سے بیٹریاں سامان چوری، 48گ ب میں افضال کے گھر سے لاکھوں کے زیورات‘ نقدی‘ قیمتی سامان چور لے اڑے۔
دیگر وارداتوں میں لاکھوں کا مال واسباب لوٹ لیا گیا۔ علاوہ ازیں سول ہسپتال سے سفیان، پیرا میڈیکل کالج سے حیدر علی شاہ، وکیلاں والی گلی سے عاطف ، بغدادی مسجد کے باہر سے محی الدین، ڈی گرائونڈ سے محمد حسین، ڈی گرائونڈ کے ذیشان، محلہ فتح آباد میں احمد حسن، سعید کالونی میں قیصر شہزاد ، کلیم شہید پارک سے عباس علی، ناصر نگر کے رشید، عوامی ٹائون سے صدام حسین، ستیانہ روڈ پر ابرار، کرامت آباد کے حبیب، 363گ ب کے مختار، 381گ ب کے خرم شہزاد، قصبہ تاندلیانوالہ کے رمضان، 53گ ب کے غلام مرتضیٰ، اراضی سنٹر سمندری سے عمران اور دیگر کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے۔ پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ نہ لگا سکی۔