تھانہ پولیس پنجگراں کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں جاری

اسلحے کی نوک پر لڑکی کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار،مقدمہ درج،اسلحہ اور آئینی مکہ اور گولیاں برآمد

جمعرات 28 اگست 2025 18:39

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اگست2025ء) تھانہ پولیس پنجگراں کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں جاری۔اسلحے کی نوک پر لڑکی کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار،مقدمہ درج،اسلحہ اور آئینی مکہ اور گولیاں برآمد،پولیس نے ملزم کو پابند سلاسل کردیا سنسنی خیز انکشافات کی توقع۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی مظفرآباد اور ڈی ایس پی پٹہکہ نصیرآباد کی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ پولیس پنجگراں محمد یونس بٹ نے ہمراہ پولیس نفری سماں بانڈی مظفرآباد عارضی رہائش رکھنے والے امتیاز ولد ابراہیم اعوان سکنہ فلاکاں ضلع نیلم اسلحہ کی نوک پر ایک لڑکی کو حراساں کرتے ہوئے کیلگراں سے ڈرامائی انداز میں گرفتار کر لیا گیا ملزم سے ایک پستول 30بور اور آہنی مکا بھی برآمد کرتے ہوئے ملزم کوبند حوالات تھانہ کر دیا گیا ہے عوامی حلقوں نے ایس ایس پی مظفرآباد اور ڈی ایس پی پٹہکہ نصیر آباد کو SHO تھانہ پنجگراں یونس بٹ اور دیگر ٹیم کی بروقت کاروائی پر مبارکباد پیش کی۔

عوامی حلقوں نے ایس ایچ او یونس بٹ کو خراج تحسین پیش کیا ہے جن کی تعیناتی سے جرائم کی شرح میں نمایاں کمی آئی ہے۔