سینیٹر حاجی عبدالشکور کا جمعیت علما اسلام تحصیل چمن کے سالار حافظ قادر جان کی المناک شہادت پر گہرے رنج و دکھ کا اظہار

جمعرات 28 اگست 2025 19:15

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اگست2025ء) سینیٹر حاجی عبدالشکور خان اچکزئی نے کہا ہے کہ جمعیت علما اسلام تحصیل چمن کے سالار حافظ قادر جان کی المناک شہادت پر گہرے رنج و دکھ کے ساتھ ساتھ شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سینیٹر حاجی عبدالشکور خان اچکزئی نے کہا کہ کہ سالار حافظ قادر جان کی شہادت ایک سانحہ ہے وہ جمعیت کے ایک اہم رہنما اور عوام کے خدمت گار تھے میں اور پورا پارٹی اس مشکل گھڑی میں شہید سالار حافظ قادر جان کے خاندان کیساتھ کھڑے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ سلسلہ آخر کب تک جاری رہے گا صوبائی حکومت پوری اقدامات اٹھا کر ان کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچا دیں تاکہ آئندہ اس طرح کے ناخوشگوار واقعات کا خاتمہ ہو سکے۔انہوں نے کہا کہ حافظ قادر جان کی شہادت صرف جمعیت علما اسلام کے لیے نہیں بلکہ پورے علاقے کے عوام کے لیے ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔ سیکیورٹی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ ان واقعات کا سدباب کریں اور عوام کو امن و سکون فراہم کریں۔

متعلقہ عنوان :