غیرضروری چیک پوسٹوںکا خاتمہ اور جگہ جگہ ٹرانسپورٹرز کو بے جا تنگ کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے، نور محمد شاہوانی

جمعرات 28 اگست 2025 20:08

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اگست2025ء) بلوچستان گڈز ٹرک اونرز ایسوسی ایشن مرکزی صدر حاجی نور محمد شاہوانی ،جنرل سیکرٹری حاجی عبدالباقی کاکڑ ،حاجی عبدالمجید بنگلزئی حاجی باری داد کاکڑ محمد امین سمالانی حاجی مجیدرئیسانی حاجی مراد خان کاکڑ حاجی باری داد کاکڑ حاجی مبین شاہ حاجی روزی خان مندوخیل سہیل خان حاجی ظاہر شاہ حاجی عمر شاہ اسماعیل لہڑی عبدالمجید پرکانی منیر احمد بشامی بابو محمد شہی حاجی خداداد شاہوانی سیف اللہ شاہوانی حاجی محمد گل عطا اللہ کاکڑ شاہ مری عبدالمنان بنگلزئی حاجی زکریا خان اور دیگر ٹرانسپورٹرز نے مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ آئی جی ایف سی چیف آف ارمی جنرل عاصم اور دیگر متعلقہ اداروں سے پرزور اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ خدارا بلوچستان کی معیشت کو بچایا جائے بلوچستان کے تمام شاہراہوں کو تمام غیر ضروری چیک پوسٹوں سے پاک کیا جائے جگہ جگہ ٹرانسپورٹرز خاص کر ہیوی ٹرانسپورٹ کو بے جا تنگ کرنے سے نجات دلائی جائے سینکڑوں چیک پوسٹوں کے باوجود سمنگلنگ سرعام ہو رہی ہے اور ہمارے قانونی ٹرانسپورٹس کی تذلیل جاری ہے جس کی وجہ سے ہمارے ہیوی ٹرانسپورٹ کا پیا جام ہو رہا ہے جس کی زندہ مثال شہر کے اندر سمنگلنگ کے بہانے ہیوی ٹرانسپورٹ کو گھنٹوں کھڑا کیا جاتا ہے اور رات کو کانوائے کا بہانہ بنا کر ٹرانسپورٹ کو روکا جا رہا ہے جس کی وجہ سے ٹرانسپورٹرز کی معیشت روز بروز گرتی جا رہی ہے مغربی بائی پاس ہزارہ قبرستان کے ساتھ ایف سی چیک پوسٹ پر لمبی لمبی قطاریں بن جاتی ہے جو کہ یہ چیک پوسٹ ہزارہ کمیونٹی کی حفاظت کے لیے بنایا گیا ہے لیکن یہ سارا دن گاڑیوں کو روک کر بے جا پوچھ گچھ کے بہانے تنگ کیا جا رہا ہے جو کہ یہ عمل ہمارے لیے سخت زحمت کی شکل اختیار کر رہا ہے چیک پوسٹوں کو ختم کر کے ملکی بارڈرز کو دنیا کی دیگر ممالک کی طرح مضبوط کیا جائے اگر سمنگلنگ ا رہی ہے تو بارڈر سے ارہی ہے وہاں سے ہیلی کاپٹر میں تو نہیں ا رہی بلکہ اسی ٹرانسپورٹ سے ارہی ہے تو خدارا متعلقہ حکام ذرا سوچیں اپنی عوام کی جگہ جگہ تذلیل نہ کریں بلکہ تمام غیر قانونی ایشا کو بارڈر سے نہ انے دیں یہ حکومت کے لیے اسان کام ہے ہم بحیثیت ٹرانسپورٹر پاکستانی سمنگلنگ اور دیگر غیر قانونی کام کے سخت خلاف ہے ہم سیاسی اداروں انجمن تاجران سیاسی پارٹیوں اور علمائے کرام اور دیگر تاجر حضرات سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ اس سنگین مسئلے کو حل کرنے کے لیے ہمارا ساتھ دیں اور بلوچستان کو تباہ و برباد کرنے سے بچایا جائے اور ہمیں جمہوری طریقے سے اپنا کام جاری کرنے دیا جائے تاکہ ہم پاکستان کے دیگر صوبوں کی طرح اپنا کام جاری رکھ سکیں ۔