کوہاٹ ،ٹریفک حادثہ ،فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ،ایک زخمی

جمعرات 28 اگست 2025 19:55

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اگست2025ء) کوہاٹ میں ٹریفک حادثہ اورفائرنگ میں2 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔گزشتہ شب کوہاٹ شہر سے ملحقہ بائی پاس پر ایک ٹرک نے اورٹیک کرتے ہوئے سامنے سے آنے والی موٹرسائیکل کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں طارق نامی نوجوان جاں بحق اور اس کا چچازادبھائی شدید زخمی ہوگیا۔پولیس سٹیشن جنگل خیل نے مقدمہ درج کرلیا۔

(جاری ہے)

ادھر گزشتہ رات ہی کوہاٹ کے دورافتادہ علاقے کوٹ میں مبینہ طورپر دبئی پلٹ نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ بتایاجاتا ہے کہ مقتول کی بیوی روٹھ کر میکے گئی تھی اور کئی جرگے کرنے کے باوجود بھی راضی نامہ نہیں ہوسکا جس پر مبینہ طورپرسالے نے گھر آکربیرون ملک دبئی سے آئے اپنے بہنوئی ملک تعظیم نامی نوجوان کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتا ر دیا ۔ پولیس سٹیشن بلی ٹنگ میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ملزم واردات کے بعد فرارہوگیا۔