وائس چانسلر ہیلتھ سروسز اکیڈمی نے بغیر کسی پیشگی نوٹس کے نوکری سے برطرف کیا ، ڈاکٹر عائشہ خان

# میرے اوپر جھوٹی ایف آئی آر درج کر نے کے ساتھ ساتھ میری پی ایچ ڈی فیلو شپ بھی بند کر دی گئی، سابق ڈپٹی ڈائریکٹر او آر آئی سی کی پریس کانفرنس

جمعرات 28 اگست 2025 19:40

3 اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اگست2025ء) سابق ڈپٹی ڈائریکٹر او آر آئی سی ڈاکٹر عائشہ خان نے کہا ہے کہ وائس چانسلر ہیلتھ سروسز اکیڈمی نے بغیر کسی پیشگی نوٹس کے نوکری سے برطرف کر دیا ہے اور میرے اوپر جھوٹی ایف آئی آر درج کر نے کے ساتھ ساتھ میری پی ایچ ڈی فیلو شپ بھی بند کر دی گئی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے وکیل محمد یونس اعوان (ایڈووکیٹ کیہمراہ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، ان کا مزید کہنا تھا کہ سترہ جولائی 2025ٰئ کو ایک حملے کے بعدانہیں بغیرکسی انکوائری کے انتقامی ایف ا?ئی ا?رز اور اپنی پی ایچ ڈی فیلوشپ کی بندش کا سامنا کرنا پڑاہے اور انہیں تحفظ فراہم کرنے کی بجائیتشدد کا نشانہ بنایا گیا، جبکہ مجھ پر حملے کی اطلاع دینے کے باوجود ایف ا?ئی ا?ر 12 دن کی تاخیرسے درج ہوئی،اس حوالے سے صدر/چانسلر کے سامنے سروس اپیل دائر کی ہے جبکہ فوسپاکے سامنے ہراساں کرنے کی شکایت، اور قانونی علاج کے ذریعے اپنے حقوق کی پیروی جاری رکھے ہوئے ہیں کیونکہ انکی لڑائی ا?ئین کے تحت مناسب عمل، وقار اور مساوات کے لیے ہے،کسی بھی خاتون اسکالر کو ہراساں کرنے کی اطلاع دینے پر اپنا کیریئر نہیں کھونا چاہئے،یہ کیس ایک موجودہ VC کے ذریعے اختیارات کے غلط استعمال کو نمایاں کرتا ہے اور تعلیمی ا?زادی، کام کی جگہ کی حفاظت، اور ا?ئینی تحفظات کے بارے میں نظامی سوالات اٹھاتا ہے۔

۔۔۔

متعلقہ عنوان :