اسلام آباد میں بارشوں کے بعد راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند

پانی کی سطح کم کرنے کے لیے سپل ویز آج صبح 6 بجے کھولے جائیں گے، اے سی نیلوز کی زیر نگرانی سپل ویز کھولنے کا عمل انجام پائے گا ضلعی انتظامیہ نے سپل ویز کھولنے کی تیاریاں مکمل کر لیں، شہریوں کے لیے احتیاطی تدابیر جاری، ضلعی انتظامیہ کی اپیل

جمعرات 28 اگست 2025 19:40

اسلام آباد میں بارشوں کے بعد راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند
  اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اگست2025ء) وفاقی دارالحکومت میں حالیہ بارشوں کے باعث راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہو گئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ اسلام آباد نے پانی کی سطح کو کم کرنے کے لیے سپل ویز کل صبح 6 بجے کھولنے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

انتظامیہ کے مطابق سپل ویز کھولنے کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور یہ عمل اسسٹنٹ کمشنر نیلوز کی زیر نگرانی انجام دیا جائے گا۔

ضلعی انتظامیہ نے شہریوں کے لیے حفاظتی تدابیر بھی جاری کر دی ہیں تاکہ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے بچا جا سکے۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق تمام پلوں اور قریبی علاقوں میں پولیس اور ریسکیو ٹیمیں تعینات رہیں گی تاکہ عوام کو ہر ممکن مدد فراہم کی جا سکے۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں۔

متعلقہ عنوان :