صوابی ،گیس لوڈشیڈنگ کیخلاف صارفین سراپا احتجاج بن گئے

مشران کا غیر قانونی لوڈ شیڈنگ بند نہ کرنے پر جہانگیرہ روڈ بند کرنے کا اعلان

جمعرات 28 اگست 2025 19:50

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اگست2025ء) ضلع صوابی میں گیس کی لوڈشیڈنگ کے خلاف صارفین سراپا احتجاج بن گئے اور اعلان کیا کہ گیس کے غیر قانونی ناروا لوڈ شیڈنگ بالکل برداشت نہیں کیا جائے گا اس سلسلے میں اصلاحی جرگہ پنچ پیر کے مشران نے ایکسین شاہ عالم کے ساتھ بات چیت کرنے کی کوششیں کی جس کے جواب میں ایکسین شاہ عالم نے کہا کہ پنج پیر کوئی گائوں ہی نہیں نہ میں پنج پیر کو گائوں مانتا ہوں ۔

(جاری ہے)

مشران نے واضح کیا کہ اگر غیر قانونی لوڈ شیڈنگ آئندہ کی گئی تو مجبورا گاوں والے جہانگیرہ روڈ کو بند کر دینگے ، قانونی لوڈ شیڈنگ قبول ہے لیکن غیر قانونی لوڈ شیڈنگ نا قابل قبول ہے، گیس کے اعلی افسران سے گزارش ہے کہ ایکسین اپنا قبلہ درست کریں ورنہ مجبورا بڑا اقدام اٹھانا پڑے گا ،