Live Updates

-پشاور،صوبائی حکومت سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی بحالی کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے، معاون خصوصی برائے جنگلات پیر مصور خان

جمعرات 28 اگست 2025 20:10

wپشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اگست2025ء)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے جنگلات، ماحولیات، جنگلی حیات و موسمیاتی تبدیلی پیر مصور خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی بحالی کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا ریلیف اور بحالی سرگرمیوں کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔ موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنے کے لیے عوام کا تعاون ناگزیر ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں رکن صوبائی اسمبلی جوہر علی سمیت صوبے کے مختلف اضلاع سے آئے ہوئے وفود سے ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پر لوگوں نے معاون خصوصی کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا جس پر بعض مسائل موقع پر حل کر دیے گئے جبکہ بعض دیگر مسائل کے حل کے لیے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کی گئیں۔

(جاری ہے)

معاون خصوصی پیر مصور خان نے وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کی ترقی، عوام کی خوشحالی اور لوگوں کی فلاح و بہبود کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھارہے ہیں، سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں متعلقہ ادارے متحرک ہے اور بحالی اقدامات کے ساتھ متاثرہ لوگوں کے نقصانات کے ازالے کے لئے معاوضوں کی ادائیگی بھی جاری ہے،انھوں نے کہا کہ صوبے میں بڑے پیمانے پر شجرکاری مہم شروع کیا ہے۔

عوام شجرکاری مہم میں زیادہ سے زیادہ پودے لگائیں کیونکہ درخت آئندہ نسلوں کی بقا کی ضمانت ہیں۔جنگلات کے تحفظ حوالے سے بات کرتے ہوئے معاون خصوصی نے واضح کیا کہ درختوں کی غیر قانونی کٹائی کسی صورت برداشت نہیں۔ متعلقہ افسران کو ہدایت دی گئی ہے کہ غیر قانونی کٹائی میں ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائی
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات