۷عوامی حلقوں کامیٹروپولیٹن کارپوریشن کے ایماندار افسران کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا اور بلیک میلنگ کی شدید مذمت

جمعرات 28 اگست 2025 20:10

ٹ*کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اگست2025ء)عوامی حلقوں نے میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ایماندار افسران کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا اور بلیک میلنگ کی شدید مذمت کی ہے عوامی نمائندوں اور شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ مذکورہ شخص جان بوجھ کر من گھڑت خبریں بنا کر ایماندار افسران کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہا ہے تاکہ اپنے ذاتی مقاصد پورے کر سکے۔

(جاری ہے)

ان کا مؤقف ہے کہ کارپوریشن کے بعض افسران جنہوں نے کرپشن کے خلاف مؤثر اقدامات شروع کیے ہیں، انہی کو متنازعہ بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ جھوٹا پروپیگنڈ کر نیو الے شخص کیخلاف سائبر کرائم ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے تاکہ آئندہ کوئی بھی اداروں اور ایماندار افسران کو بلیک میل نہ کر سکے۔عوامی حلقوں نے مزید کہا کہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کے بعض افسران دن رات شہر کی بہتری اور ترقی کے لیے کوشاں ہیں، لیکن جھوٹی خبروں اور پروپیگنڈے کے ذریعے ان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوششیں ہرگز کامیاب نہیں ہو نے دیں گی

متعلقہ عنوان :