زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں ایک کروڑ 80 لاکھ ڈالر کا اضافہ

کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 34 کروڑ 35 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں، سٹیٹ بینک

جمعرات 28 اگست 2025 21:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اگست2025ء)سٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں ایک کروڑ 80لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

جاری اعداد وشمار کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر بڑھ کر 14ارب 27کروڑ 43لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔سٹیٹ بینک نے بتایا کہ 22اگست کو مجموعی ذخائر کی مالیت 19ارب 61کروڑ 78لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔سٹیٹ بینک نے بتایا کہ کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 34 کروڑ 35 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔

متعلقہ عنوان :