سابق رکن قومی اسمبلی رمیش کمار کے گھر میں ڈکیتی کی بڑی واردات،مقدمہ درج

جمعرات 28 اگست 2025 21:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اگست2025ء)سابق رکن قومی اسمبلی رمیش کمار کے گھر ڈکیتی کی واردات کا مقدمہ درج کرلیا گیا ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق 3مسلح ڈاکو ھر میں عقبی دیوار پھلانگ کر داخل ہوئے اور چوکیداد پر تشدد کر کے اسے یرغمال بنالیا اور ڈیڑھ کروڑ کا سامان لوٹ کر فرارہوگئے۔پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ، متن کے مطابق مسلح ڈاکو ملازمین کو تشدد کا نشانہ بھی بناتے رہے اور آپس میں اپنی زبان میں بات کر رہے تھے تاہم پولیس نے مقدمہ درج کر کے ضابطے کی کارروائی شروع کر دی ہے۔