:پشتونخوامیپ کے صوبائی صدر عبدالقہار خان ودان کے چچا زادبھائی حاجی عبداللہ جان آکا عرف حاجی لاجی پہلوان انتقال کرگئے

جمعرات 28 اگست 2025 22:45

ش*چمن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اگست2025ء)پشتونخوامیپ کے صوبائی صدر عبدالقہار خان ودان کے چچا زادبھائی حاجی عبداللہ جان آکا عرف حاجی لاجی پہلوان انتقال کرگئے ۔ نماز جنازہ تجہیز وتدفین کے مراسم میں پشتونخوامیپ کے رہنمائوں سمیت قبائلی عمائدین ، علماء کرام اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

فاتحہ خوانی کاکوزئی مسجد گھوڑا چوک چمن میں جاری ہے۔ دریں اثناء پشتونخوامیپ کے مرکزی جنرل سیکرٹری عبدالرحیم زیارتوال، مرکزی سیکرٹری ڈاکٹر حامد خان اچکزئی ، صوبائی سینئر نائب صدر سید شراف آغا، نائب صدر مجید خان اچکزئی ، صوبائی جنرل سیکرٹری کبیر افغان ودیگر صوبائی ایگزیکٹیوز نے حاجی عبداللہ جان آکا کی وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کو صبر جمیل عطاء فرمانے کی دعا کی ہی

متعلقہ عنوان :