ڈی سی چمن حبیب احمد بنگلزئی نے عوامی سہولت کی خاطر نادرا میل سنٹر چمن میں ڈبل شفٹ کام کا آغاز کر دیا

جمعرات 28 اگست 2025 23:25

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اگست2025ء) ڈی سی چمن حبیب احمد بنگلزئی نے عوامی سہولت کی خاطر نادرا میل سنٹر چمن میں ڈبل شفٹ کام کا آغاز کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ضلع چمن دور افتادہ دشوار گزار راستوں اور ایک وسیع رقبے پر پھیلا ہوا علاقہ ہے لہذا عوام الناس مشکلات اور تکالیف کو پیش نظر رکھتے ہوئے آج سے باقاعدہ نادرا میل سنٹر چمن فرسٹ ٹائم جوکہ صبح 8 بجے سے سہ پہر 3 بجے اور سیکنڈ ٹائم سہ پہر 3 بجے سے رات 10 بجے تک کام جاری رکھے گا۔

انہوں نے کہا کہ اب شہری زیادہ سہولت اور آسانی کے ساتھ نادرا کی خدمات سے مستفید ہو سکیں گے۔ یہ اقدام عوامی سہولت کے پیش نظر اْٹھایا گیا ہے تاکہ رش کم ہو اور عوام کو کم وقت میں بہتر سروس فراہم کی جا سکے انہوں نے کہا ضلعی انتظامیہ چمن عوام کو زندگی کی تمام سہولیات پہنچانے کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :