Live Updates

وزیرِ مملکت برائے توانائی عبد الرحمان خان کانجو کا کہرور پکا اور دنیا پور کے سیلابی علاقوں کا دورہ

جمعرات 28 اگست 2025 23:40

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اگست2025ء) وزیرِ مملکت برائے توانائی عبد الرحمان خان کانجو نے کہرور پکا اور دنیا پور کے سیلابی علاقوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر کمشنر ملتان، ڈی سی او اور ڈی پی او لودھراں بھی وزیرِ مملکت کے ہمراہ تھے۔ دور ے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر نے وزیر مملکت کو بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیر مملکت عبدالرحمان خان کانجو نے کہا کہ حاصل والا، وگاہ مال اور شاہ ابو طاہر میں ریلیف کیمپس قائم کر دیئے گئے ہیں، ریلیف کیمپس میں طبی امداد، لائیو اسٹاک ویکسینیشن اور بنیادی سہولتیں فراہم کر دی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں کے لیے کشتیاں موجود ہیں۔ وزیرِ مملکت عبد الرحمان خان کانجو نے امدادی سرگرمیوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کو ریلیف کی فراہمی مزید تیز کی جائے، مشکل کی اس گھڑی میں سیلاب متاثرین کے ساتھ ہیں، مشکل وقت میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :