Live Updates

سپارکو نے سیلاب متاثرہ علاقوں کی سیٹلائٹ تصاویر جاری کردیں

جمعہ 29 اگست 2025 12:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اگست2025ء)پاکستان کی قومی خلائی ایجنسی اسپارکو نے سیلاب متاثرہ علاقوں کی سیٹلائٹ تصاویر جاری کردیں۔سیٹلائٹ سے لی گئی بائیں جانب کی تصویر میں سیلابوں سے پہلے کی منظر کشی کی گئی ہے جس کے مطابق تمام دریا اپنی اپنی حدود میں بہہ رہے ہیں۔دائیں جانب کی تصویر سیلاب آنے کے بعد کی ہے جس میں پانی ہی پانی نظر آرہا ہے۔

(جاری ہے)

ایک اور تصویر 22 اگست کی ہے جس میں دریا معمول کے مطابق بہہ رہے ہیں جبکہ دوسری تصویر 24 اگست کی ہے جس میں دریا اپنے کناروں سے اٴْبل پڑے ہیں۔ علاوہ ازیں سپارکو نے نیشنل ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ فنڈ کے لیے نیشنل کیٹاسٹروفی ماڈلنگ پروجیکٹ پر عملدرآمد کیا ہے جو سیلاب، خشک سالی، ہیٹ ویوز، طوفان، سونامی، لینڈ سلائیڈز اور زلزلوں کے لیے احتمالی رسک اسسمنٹ ٹولز فراہم کرتا ہے۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات