افغانستان،کشتی الٹنے سے 3 افراد جاں بحق، 2 زخمی

جمعہ 29 اگست 2025 12:50

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اگست2025ء) افغانستان کے صوبہ بدخشان میں دریا عبور کرتے ہوئے کشتی الٹنے سے3 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

شنہوا کے مطابق صوبائی پولیس کے ترجمان احسان اللہ کامگار نے بتایا ہے کہ یہ حادثہ گزشتہ رات کو ضلع یفتل کے نواحی علاقے سے باہر پیش آیا جب کشتی دریا عبور کرتے ہوئے ڈوب گئی۔ انہوں نے کہا کہ حادثے کے بعد ایک نعش نکال لی گئی ہے جبکہ دیگر 2 نعشوں کی تلاش کے لئے سکیورٹی اہلکاروں اور مقامی افراد کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کشتی الٹنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی اور حکام واقعے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات کر رہے ہیں۔