ٹک ٹاک کے باعث ہونے والے جھگڑے کے مقدمے میںملزم کمرہ عدالت سے گرفتار

جمعہ 29 اگست 2025 14:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اگست2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے ٹک ٹاک کے باعث ہونے ہونے والے جھگڑے کے مقدمے میں ملزم تجمل حسین کی عبوری ضمانت قبل از گرفتاری خارج کردی،عدالت نے پولیس کو موقع پر ہی گرفتاری کی اجازت دی، جس پر پولیس نے ملزم کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیا۔ہائیکورٹ میں جسٹس عبہرگل نے سماعت کی، ملزم تجمل حسین اپنے وکیل کے ہمراہ پیش ہوا جبکہ ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ عبادت نثار بھی پیش ہوئے۔

عدالت نے ناقص تفتیش پربرہمی کا اظہار کیا۔ جسٹس عبہرگل نے استفسار کیا کہ کیا پتہ چلا ہی کیا ڈی پی او آیا ہوا ہی ۔جس پر ڈی پی او نے اپنا تعارف کرایا۔ عدالت نے ہدایت دی کہ تفتیشی افسر کو روسٹرم کے سامنے لائیں۔عدالتی حکم پراے ایس آئی وارث روسٹرم پرآئے توعدالت نے پوچھا کیا آپ نے اپنی کارکردگی کے بارے میں ڈی پی اوکوآگاہ کیا ہی ۔

(جاری ہے)

اے ایس آئی نے جواب دیا کہ وہ ابھی رواں ماہ 23تاریخ کوبحال ہوئے ہیں۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ تفتیشی افسر کو مقدمے کے اہم نکات کا علم ہی نہیں۔ جسٹس عبہرگل نے کہا کہ تفتیشی افسرعدالت کے سوالات کے دوران ہواں میں دیکھ رہا ہے اور تیاری کے بغیر پیش ہوگیا۔ ڈی پی او ٹوبہ نے عدالت سے غیرمشروط معافی مانگی اورکہاکہ وہ ناقص تفتیش پرمعذرت خواہ ہیں۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد ملزم تجمل حسین کی عبوری ضمانت قبل ازگرفتاری خارج کردی۔عدالت نے پولیس کو موقع پر ہی گرفتاری کی اجازت دی، جس پر پولیس نے ملزم کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیا۔