موٹروے پولیس ،سیلاب متاثرین میں فوڈ پیکٹ اور پینے کا صاف پانی تقسیم

جمعہ 29 اگست 2025 14:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اگست2025ء) حالیہ سیلاب کے دوران موٹروے پولیس بھی سیلاب سے متاثرہ علاقوںمیں عوام الناس کی مدد کیلئے پیش پیش ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے پولیس ایم سی 1زون کی جانب سے سیلاب متاثرین میں فوڈ پیکٹ اور پینے کا صاف پانی تقسیم کیا گیا۔انہوں نے متاثرین کو موٹروے پر پیدل سفر سے گریز کی تلقین کی اور عوام کو بروقت رہنمائی اور معلومات کیلئے ہیلپ لائن130 پر رابطے کی ہدایت کی،اس کے علاوہ موٹروے پولیس قومی شاہرات پر ٹریفک کی روانی کو یقینی بنا رہی ہے۔ ترجمان موٹروے پولیس نے مخیر حضرات سے متاثرین سے تعاون کی اپیل کی ہے۔