Live Updates

چنیوٹ ،چنیوٹ کی تاریخ کا بلند ترین سیلابی ریلا دریائے چناب سے گذر رہا ہے

جمعہ 29 اگست 2025 15:20

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اگست2025ء) ضلع چنیوٹ کی تاریخ کا بلند ترین سیلابی ریلا دریائے چناب سے گذر رہا ہے اور پانی کی سطح مسلسل بلند ہو رہی ہے ضلعی انتظامیہ سیلاب کی صورت حال کو مسلسل مانٹیر کر رہی ہے۔سیلاب سے متاثرہ افراد کو ریلف کیمپوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔آج شام سے پانی کی سطح کم ہو نا شروع ہو جائے گی۔اس وقت دریا چناب میں چنیوٹ کے مقام پر پانی کا بہاؤ842500کیوسک ہے۔

ابھی پانی کی سطح مزید بلند ہو رہی ہے۔اور یہ نو لاکھ کیوسک تک جانے کی توقع ہے۔ضلعی انتظامیہ کی طرف سے رات بھر مسلسل حفاظتی اقدامات کیے جاتے رہے ہیں۔شہر کو بچانے والے بند کو مزید مضبوط کیا گیا ہے۔اگرچہ شہر کے علاقے جن میں محلہ ٹبہ کمانگراں مسکین پورہ محلہ قصاباں اور محلہ انصاریاں سمیت کچھ علاقوں میں فلڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے یہ علاقے دریا کے بہت قریب ہیں۔

(جاری ہے)

اتنے بڑے ریلے کے دریائے چناب سے گزرنے کے باوجود شہر میں ابھی تک صورتحال اطمینان بخش ہے دیہات کے علاقوں کے جو لوگ سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں ان کے لیے فلڈ ریلیف کیمپوں میں بہترین انتظامات کیے گئے ہیں ان کے کھانے پینے کے لیے اور ادویات کا وافر انتظام موجود ہے جبکہ جانوروں کے لیے چارہ اور ویٹرنری ڈاکٹرز بھی موجود ہیں۔ڈ پٹی کمشنر چنیوٹ صفی اللہ گوندل اور دیگر انتظامیہ کے ساتھ مل کر مسلسل سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کر رہے ہیں ۔دوسری طرف سیلاب کے پیش نظر فیصل آباد چنیوٹ سرگودھا روڈ ہیوی ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بند کر دی گی ہے۔سیلابی پانی ضلع چنیوٹ کے 87 دیہاتوں میں داخل ہو چکا ہے ۔\378
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات