بھارت، متنازعہ ہندو پجاری یتی نرسنگھانند کیخلاف گستاخانہ بیان پر مقدمہ درج

جمعہ 29 اگست 2025 15:20

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اگست2025ء) بھارتی ریاست اتر پردیش میں ڈاسنا دیوی مندر کے مہنت اور متنازعہ پجاری یتی نرسنگھا نند کیخلاف توہین آمیز بیان پر مقدمہ درج کیاگیاہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ہندو پجاری کے خلاف مقدمہ سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کے سربراہ نے ممبرا پولیس اسٹیشن میں درج کرایا ہے۔ایف آئی آر کے مطابق نرسنگھ نند نے گزشتہ سال 29ستمبر کو غازی آباد کے علاقے ہندی بھون میں منعقدہ ایک پروگرام کے دوران حضرت محمدﷺ کی شان اقدس میں گستاخی کی تھی جس پر مسلمانوں کی طرف سے شدید غم و غصے کا اظہار کیاگیاتھا۔

ایف آئی آر میں کہاگیا ہے کہ ہندو پجاری نے معاشرے میں تفرقہ پیدا کرنے ، پہلے سے موجود دشمنی کو بھڑکانے اور جان بوجھ کر سماجی ہم آہنگی کی فضا کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے ۔

(جاری ہے)

ہند و پجاری کے خلاف تعزیرات ہندکی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیاگیاہے۔یہ پہلاواقعہ نہیں ہے جب یتی نرسنگھا نند نے اسلام اور نبی کریم حضرت محمدﷺ کی شان اقدس میں گستاخی کر کے مسلمانوں کے جذبات مجروح کئے ہیں۔2014میں ہندو پجاری کو اشتعال انگیز بیان پرمسلمانوں کی طرف سے بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہروں کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔ گرفتاریوں اور متعدد بار انتباہ کے باوجودہندو پجاری نرسنگھ نند نے اشتعال انگیز بیانات کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے ۔

متعلقہ عنوان :