ٹنڈومحمدخان ،پولیس کا سرچ آپریشن ،اقدام قتل میں مطلوب تین ملزمان اسلحہ سمیت گرفتار، پولیس ذرائع

جمعہ 29 اگست 2025 15:30

ٹنڈومحمدخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اگست2025ء) ٹنڈومحمدخان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمات میں مطلوب تین ملزمان کو گرفتار کرلیا، اسلحہ برآمد کر لیا۔ ایس ایس پی ٹنڈومحمدخان حسیب میمن کے ریڈر ممتاز خاصخیلی نے اے پی پی کو بتایا کہ ایس ایس پی ٹنڈومحمدخان حسیب جاوید سومار میمن کے احکامات پر قتل کے مقدمات میں مطلوب مفرور و اشتہاری ملزمان کے خلاف سٹی پولیس اسٹیشن ٹنڈومحمدخان کے ایس ایچ او نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کے دوران قتل کے مقدمہ نمبر 220/2025 دفعہ بجرم 302, 109, 34 ت پ میں پولیس کو مطلوب 2 مفرور ملزمان آصف خاصخیلی ولد فتح محمد اور عارف ولد فتح محمد خاصخیلی کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ گرفتار ملزمان نے مورخہ 09.07.2025 کو اپنے دیگر 2 ساتھیوں کے ہمراہ 37 سالہ اشفاق علی خاصخیلی کو ذاتی رنجش کی بناء پر پسٹل کے فائر کرکے قتل کردیا تھا ،جس کا مقدمہ متوفی کی بہن گلشن خاصخیلی کی مدعیت میں سٹی پولیس اسٹیشن ٹنڈومحمدخان میں 4 ملزمان کے خلاف درج کرایا گیا تھا، واقع میں ملوث ایک ملزم کو قبل ازیں گرفتار کیا گیا تھا، آبادگار پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ہیومین انٹیلی جنس اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے قتل کے مقدمہ نمبر 13/2024 دفعہ بجرم 302, 324, 147, 148, 149, 504, 337A1, 337-F1, 35 ت پ میں پولیس کو مطلوب اشتہاری ملزم امیر بخش ولد کریم بخش جماری کو گرفتار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :