Live Updates

انتظامیہ اور پاک فوج کا تحصیل سمبڑیال کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں محفوظ طور پر لوگوں کو نکالنے کیلئے آپریشن جاری

جمعہ 29 اگست 2025 15:50

سمبڑیال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اگست2025ء) انتظامیہ اور پاک فوج کا تحصیل سمبڑیال کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں محفوظ طور پر لوگوں کو نکالنے کیلئے آپریشن جاری ہے۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال غلام فاطمہ بندیال کے دفتر سے جاری پیغام کے مطابق انتظامیہ اور پاک فوج کا تحصیل سمبڑیال کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں محفوظ طور پر لوگوں کو نکالنے کیلئے ریسکیو اور ریلیف آپریشن جاری ہے۔ گھروں اور کھیتوں میں پھنسے 1274 سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جاچکا ہے اور ابھی بھی متاثرین کو بچانے کی کوششیں جاری ہیں، حکام مقامی لوگوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہے ہیں تاکہ بروقت انخلا اور ضروری امداد کو یقینی بنایا جا سکے۔

Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :