ڈسکہ میں جنریٹر کے بند کمرے میں گیس بھر جانے سے دم گھٹنے سے ایک ہی گھر کے تین افراد جاں بحق

جمعہ 29 اگست 2025 16:50

ڈسکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اگست2025ء) ڈسکہ کے علاقہ کوٹلی بھاگو میں بند کمرے میں جنریٹر کی گیس لیکیج سے دم گھٹنے سے ایک ہی گھر کے تین افراد جاں بحق ہو گئے۔

(جاری ہے)

تھانہ موترہ کے نواحی گاؤں کوٹلی بھاگو کا رہائشی شکیل بجلی بند ہونے کی وجہ سے اہل خانہ کے ہمراہ جنریٹر چلا کر سو گئے، بند ہال میں مسلسل جنریٹر چلنے کی وجہ سے کمرے میں گیس بھر گئی اور دم گھٹنے سے شکیل ، اس کی والدہ عزرا اور بیوی جاں بحق ہوگئے ،ریسکیو 1122 نے نعشوں کو سول ہسپتال ڈسکہ منتقل کردیا ہے۔\378