پنجاب فوڈ اتھارٹی کا اٹک میں ناقص اور غیر معیاری کھانے پینے کی اشیاء کے خلاف کریک ڈاؤن

جمعہ 29 اگست 2025 17:21

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اگست2025ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے جمعہ کے روز اٹک میں بڑے پیمانے پر کارروائی کرتے ہوئے ناقص اور غیر معیاری کھانے پینے کی اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات کیے۔

(جاری ہے)

سول بازار میں ایک گروسری سٹور کو نقلی پیکنگ کے ساتھ پاپڑ فروخت کرنے پر 35 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا، جبکہ پیپلز کالونی میں ایک گوشت کی دکان کو ناقص اور بدبودار گوشت فروخت کرنے پر سیل کر دیا گیا۔ پولیس نے دکاندار کو موقع پر ہی گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ترجمان نے کہا ہے کہ صوبہ بھر میں ملاوٹ شدہ اور غیر معیاری خوراک فروخت کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔\378

متعلقہ عنوان :