پشاور پولیس کی کارروائی ،شہری کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار

جمعہ 29 اگست 2025 17:21

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اگست2025ء) پشاور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئےشہری کے قتل میں ملوث ملزم کوگرفتارکرلیا۔کیپٹل سٹی پولیس پشاورکے مطابق مدعی فیاض نے تھانہ رحمان بابا میں اپنےوالدشیرحسن کے قتل کی رپورٹ درج کرائی تھی جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کی۔

(جاری ہے)

شواہد اور تفتیشی عمل کے نتیجے میں تھانہ رحمان بابا پولیس کےایس ایچ اوقاضی اکمل خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کامیاب کارروائی کرتے ہوئےمقتول شیر حسن کی قتل میں ملوث ملزم کامل کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزم کامل نے ذاتی رنجش کی بنیاد پر رات کی تاریکی میں فائرنگ کرکےمقتول شیر حسن کو قتل کیا تھا۔ جس نے دوران تفتیش اپنے جرم کا اعتراف بھی کرلیا۔گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔