دہلی کی سڑکیں سوئمنگ پول بن گئیں، شہریوں کی تیراکی، ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل

جمعہ 29 اگست 2025 23:23

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اگست2025ء)بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں طوفانی بارشوں نے ہر طرف پانی ہی پانی کردیا، سڑکیں اتنی پانی میں ڈوب گئیں کہ شہریوں نے سوئمنگ پول بنا لیا اور تیراکی کے جوہر دکھائے جائیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی دارالحکومت میں طوفانی بارش کے بعد سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں ہیں، اس دوران ایک بس پانی میں پھنس گئی تو کئی نوجوانوں نے اس کی چھت سے چھلانگ لگا کر پانی میں تیرنا شروع کردیا۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں لوگ سڑک پر جمع پانی میں مزے سے تیراکی کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔