ژوب اور تحصیل روڈ پر کسی بھی صورت ٹریفک کی روانی میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی،کمشنر لورالائی

جمعہ 29 اگست 2025 23:17

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اگست2025ء) کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچ نے لورالائی شہر میں بڑھتی ہوئی ٹریفک کے مسائل کا نوٹس لینے کیلئے گزشتہ روز مورخہ 28 اگست کو اچانک لورالائی شہر کا دورہ کیا اور مختلف شاہراہوں بلخصوص ژوب روڈ اور تحصیل روڈ پر ٹریفک مسائل کا جائزہ لیا۔ ان کے ہمراہ ڈی آئی جی لورالائی رینج جنید احمد ، چیف آ فیسر میونسپل کمیٹی محیب اللہ بلوچ و دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔

چیف آفیسر میونسپل کمیٹی لورالائی محب اللہ خان بلوچ نے ٹریفک مسائل پر موقعہ پر بریفنگ دی۔ اور ٹریفک جام کی وجوہات بتائیں۔ کمشنر لورا لائی ڈویژن نے ہدایات جاری کیں کہ ژوب روڈ اور تحصیل روڈ پر کسی بھی صورت ٹریفک کی روانی میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

(جاری ہے)

تاجر حضرات اپنی دوکانوں کے باہر بے جا پارکنگ اور ریڑیاں کھڑی کرنے سے گریز کریں۔

شہر میں کم از کم ایک روڈ کار فری زون ہو اور ایک ایریا کم از کم کار فری زون ہوں۔ ون وے ٹریفک زون دوبارہ سے تعین کئے جائیں۔ شہریوں کو پابند کرنے کے لئے میونسپل کمیٹی شہر کے مختلف روڈ پر پیلے رنگ کی لائن لگائیں۔ روڈ پر موجود ناکارہ بریکر فوری طور پر ٹھیک کروائے جائیں۔ ڈی آئی جی پولیس جنید احمد نے اس موقع پر کہا کہ ہیومن ریسورس کی کمی کے باوجود وہ اس بات کو یقینی بنائے گی کہ پولیس کی ضروری نفری ٹریفک کنٹرول کرنے کے لئیے تعینات کی جائے۔ غلط پارکنگ اور ون وے پر ٹریفک بند کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :