ورلڈ پاسبان ختم نبوت 7 ستمبرعشرہ ختم نبوت کے طورپر منائینگی

جمعہ 29 اگست 2025 22:39

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اگست2025ء) ورلڈپاسبان ختم نبوت کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات حافظ محمدیعقوب شاہ نے کہاہے کہ 7ستمبر1974ء ہماری ملکی تاریخ کاوہ تاریخ ساز روشن ترین دن ہے کہ جس دن اسلامی جمہوریہ پاکستان کی پارلیمنٹ نے مسلمانوں کے 90سالہ جدوجہداورمطالبے کے نتیجہ میںمتفقہ طورپرمنکرین ختم نبوت قادیانی فتنہ کوان کے کفریہ عقائدکی بناپرآئینی وقانونی طورپرغیرمسلم اقلیت قراردیااوراس طرح پارلیمنٹ نے اسلام کے بنیادی عقیدہ ختم نبوت کونہ صرف آئینی وقانونی تحفظ فراہم کیابلکہ آقاؐ کی نبوت ورسالت کی لاج رکھ لی ۔

(جاری ہے)

اس تاریخ سازفیصلے کی یادمیںورلڈپاسبان ختم نبوت 7ستمبرکوملک بھرمیںیوم عشرہ تحفظ ختم نبوت حسب سابق بھرپورجوش وجزبہ کے ساتھ مناے گی جس کے تحت ملک بھرمیںمختلف نوعیت کے پروگرامزہونگے جن میںعقیدہ ختم نبوت کے تحفظ اورفتنہ قادیانیت کے خاتمہ کیلئے تجدیدعہدکیاجائے گا۔