دارالعلوم سراجیہ نعیمیہ مغلپورہ میں قومی ’’سیرت النبی کانفرنس‘‘ کل ہوگی

جمعہ 29 اگست 2025 19:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اگست2025ء) دارلعلوم سراجیہ نعیمیہ مغلپورہ میںقومی’’سیرت النبی کانفرنس‘‘ کل صبح 10بجے (30 اگست2025) ہوگی۔ کانفرنس کی صدارت ناظمہ جامعہ سراجیہ نعیمیہ نبیرہ عندلیب نعیمی کریں گی جبکہ سماجی ومذہبی جماعتوں کی نمائندہ خواتین رہنماخطاب کریں گی۔ دارالعلوم سراجیہ نعیمیہ سے فارغ التحصیل ہونے والی طالبات میں اسنادوانعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

کانفرنس میں نبی کریمﷺ کی سیرتِ طیبہ کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی جائے گی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر درود و سلام، نعت خوانی اور خصوصی دعاؤں کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔ کانفرنس کے انعقادکے حوالے سے نبیرہ عندلیب نعیمی نے اپنے پیغام میں کہاکہ سیرت النبیؐ کانفرنس کا مقصد صرف تقریری نشست نہیں بلکہ عملی پیغام ہے کہ ہم اپنی زندگیوں کو نبی کریمﷺ کی تعلیمات کے مطابق ڈھالیں۔ نبی کریمﷺ کی سیرت نہ صرف مذہبی بلکہ سماجی، اخلاقی اور معاشرتی زندگی کے لیے بھی مکمل راہِ ہدایت ہے۔ آج ہمیں ضرورت ہے کہ ہم اپنی زندگیوں میں سیرتِ رسولؐ کو اپنائیں تاکہ دنیا میں امن، محبت اور عدل قائم ہو۔

متعلقہ عنوان :